0

شہباز شریف نے بلاول کو فٹ بال میچ کا ریفری قرار دے دیا

سیالکوٹ ( اے بی این نیوز     )شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری پر طنز ، بلاول کو فٹ بال میچ کا ریفری قرار دے دیا ،، سیالکوٹ جلسے سے خطاب میں کہا ایک سیاسی مہربان کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدورکارڈ نکالتے ہیں، لگتا ہے یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہوں، 8 فروری کو عوام کا سمندر ان کو ییلوکارڈ دکھا کر میدان سے باہرکردےگا،چوتھی بارنوازشریف کے وزیراعظم کاسورج طلوع ہوگا،سیاسی مخالفین کہتے ہیں ،ہم باہر نکل کرجلسے نہیں کررہے ،توکیاآج ہم سیالکوٹ میں کسی کمرے میں جلسہ کررہے ہیں ،،آج کا جلسہ ثابت کررہاہے کہ سیاسی مخالفین کا آٹھ فروری کو جنازہ نکل جائے گا۔