0

سینئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

کراچی(نیوزڈیسک)سینئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔نادر شاہ عادل کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے، انہوں نے’ ’بلوچستان کا مقدمہ‘ ‘نامی کتاب بھی تصنیف کی۔سینئر صحافی نے لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب لیاری کی کہانی بھی لکھی، وہ اسٹیج اور فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے۔