0

کوٹ عمر یونین کونسل دولت پور کے عوام نے نوجوان قیادت کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) کوٹ عمر یونین کونسل دولت پور کے عوام نے نوجوان قیادت کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا! جب کہ متعدد برادریوں نے باقاعدہ حمایت کا اعلان کر دیا
چوہدری تیمور نواز جٹ آزاد امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس جلسے کا انعقاد خاص طور پر چیمہ برادری نے کیا جس کا خصوصی اہتمام
نذر حسین چیمہ ، وقار حسین چیمہ اور سعد حسین چیمہ نے کیا جلسے میں پوری چیمہ برادری، تارڑ برادری، بھٹی برادری اور کھنڈوعہ برادری نے نوجوان رہنما کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے انتخابی نشان ’’مور‘‘ پر ٹھپہ لگانے کا اعلان کردیا۔