0

پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار انتخابی نشان ھوائی جہاز برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کی انتخابی مہم میں دن بدن جوش و خروش پایا جانے لگا

پنڈدانخان(ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان سے پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار انتخابی نشان ھوائی جہاز برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کی انتخابی مہم میں دن بدن جوش و خروش پایا جانے لگا انہوں نے پنڈ دادن خان کے سب سے بڑے سیا حتی شہر کھیوڑہ اور یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں اتھر میں بھرپور انٹری ڈالی جس پر خان کے جیالے جھوم اٹھے اور انہوں نے بھرپور استقبال کیا اس پر برگیڈیئر مشتاق احمد للہ نے بھی پی ٹی ائی کے نظریاتی ورکروں اور سپورٹروں کو بھرپور طریقہ سے یقین دہانی کروائی کہ میں ہر ممکن اپ کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اپ کے ساتھ ہی رہوں گا اتھر کے نوجوانوں نے پروفیسر عبدالقدوس بلوچ کی قیادت میں کارکنوں کی کثیر تعداد جمع ہوئی جنہوں نے اپنے قائد کو ویلکم کیا جبکہ کھیوڑہ کے نظریاتی کارکنوں نے ملک صدیق ریحان کے گھر میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پرانے نظریاتی کارکنوں مرزا دلدار ، ملک سلیم اصغر، کونسلر غلام شبیر کونسلر ملک فیصل ، محمد زبیر منا ملک عامر شہزاد ،ملک سلیم اعوان ،ملک عادل وسیم ،عابد بٹ ،ملک مظہر دھمرایا ،ملک منیر سعید ،ملک اسد ،اعجاز بٹ سمیت تحریک انصاف یوتھ ونگ کہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے جیالوں نے شرکت کی
اور اپنے امیدوار برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کے قدم سے قدم ملا کر ساتھ چلنے کا عہد کیا اور کہا کہ یہ ہمارا ذاتی الیکشن ہے یہ الیکشن ہم نے خود لڑنا ہے ہوائی جہاز کے نشان پر مہریں لگا کر ہم نے اپنے قائد عمران خان کو پنڈ دادن خان کی سیٹ تحفہ میں پیش کرنی ہے