0

بیرسٹر چوھدری محمد تیمور نواز جٹ کی صورت میں ایک ایسا خوبصورت سیاسی پھول کھلا ہے جس کے ہر سو چرچے ہونے لگے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) خوبصورت پھول موسم بہار میں کھلتے ہیں لیکن یخ بستہ سرد موسم میں حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان میں بیرسٹر چوھدری محمد تیمور نواز جٹ کی صورت میں ایک ایسا خوبصورت سیاسی پھول کھلا ہے جس کے ہر سو چرچے ہونے لگے ہیں اور اس کی مہک نے پسماندہ علاقہ میں ایسی خوشبو بکھیری ہے کہ جس سے سارے حلقہ کی فضائیں اور ہوائیں بھی معطر ہو گئی ہیں اور جو سیاسی میدان میں اتے ہی نوجوانوں کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل کندوال ملک امجد اعجاز جھاٹلہ کے صاحبزادے ملک شہزاد کندوال نے کیا انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہمارے حلقہ میں اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت ائی ہے جس پرحلقہ کے تمام نوجوانوں اور عوام کو فخر ہے ہم انشاءاللہ اس نوجوان قیادت کو کامیاب کروائیں گے اور اس کا الیکشن ذاتی الیکشن سے بھی بڑھ کر لڑیں گے انہوں نے تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ تھل میں اپنی سیاسی کمپین کا اغاز گول پور، کوڑہ اور چوران سے کیا ہے اب وہ علاقہ تھل میں بھرپور کمپین چلائیں گے جس میں متعدد سیاسی شخصیات ان کی حمایت کا اعلان کریں گی