0

پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے معروف گاؤں عیسی وال میں پہلے کامران ہرگن میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا

( پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے معروف گاؤں عیسی وال میں پہلے کامران ہرگن میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنا منٹ 15 روز تک جاری رہا فائنل میچ مرزا الیون میرے اور شیرازی الیون سیداں والا کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا کرکٹ کے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے تاھم مرزاالیون میرے نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں جیت اپنے نام کر لی کامران ہرگن میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ مسلم لیگ نون تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر سید طیب شیرازی ایڈوکیٹ بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان اور سید اسد حسین سبزواری تھے سید طیب حسین شیرازی نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم مرزا الیون کے کپٹن کو 20 ہزار روپے نقد اور ٹرافی دی جب کہ سید اسد عباس سبزواری اور ملک ظہیر اعوان نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کپٹن کو 10 ہزار روپے نقد اور ٹرافی پیش کی فائنل میچ کی جیت پر کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر شفیق جٹ ، فرمان جٹ اور عمران ہرگن تھے جب کہ ملک پرویز ، ندیم ھرگن ، جاوید کدھر ، ملک جاوید ،حافظ رمضان ,محمد اکرم جٹ اور نصیر نول نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات کیے