0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے عوامی شکایات پر شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے عوامی شکایات پر شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا، جی ٹی روڈ، مین بازار، داتا چوک اور منگلاروڈ پر غیر قانونی دوکانوں کے آگے تھڑوں کو مسمار کیا اور ناجائز تجاوزات کو اکھاڑنے کے بعد قبضہ میں لے لیا، آپریشن کے دوران پولیس کی نفری بھی کسی بھی خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمراہ تھی، دوکاندار حضرات غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کر دیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے چارج سنبھالنے کے بعد عوامی شکایات پر شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر نے 3روز قبل ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے یکم جنوری تک ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین نے آپریشن کا آغاز کیا، جی ٹی روڈ پر غیر قانونی بورڈ اور تجاوزات کو ختم کیا جبکہ مین بازار، داتا چوک اور منگلا روڈ پر ناجائز قائم غیر قانونی دوکانوں کے آگے تھڑوں کو مسمار کیا اور بازار میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا، مین بازار میں درجنوں غیر قانونی تھڑوں کو مسمار کیا، آپریشن کے دوران پولیس سٹی چوکی دینہ کی نفری بھی ہمراہ تھی جو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمراہ تھی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دوکاندار حضرات کو چاہئے کہ فلفور غیر قانونی تجاوزات کو ختم کر دیں اور عوام کے ساتھ تعاون کریں، اس سلسلے میں کوئی نرمی یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ آپریشن مسلسل جاری رہے گا اور تجاوزات نہ ختم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔