0

دینہ کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے ، 2نوجوان شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری، 2نوجوان شدید زخمی، ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ دینہ کے قریب تیز رفتار کار نمبری LEH-2939 یوٹرن کراس کرتے ہوئے اچانک ٹائر برسٹ ہو گیا اور گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوتے ہوئے قلابازیاں کھاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر گہری کھائی میں جا گری،حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی جس سے کار میں سوار محمد افاق ولد محمد الیاس عمر 25سال سکنہ چک بہرام، محمد عبداللہ ولد جاوید بشیر عمر 25سال سکنہ سوہاوہ سٹی شدید زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔