0

پشاور: نجی اسکول کے قریب دھماکا، 2 بچے زخمی

پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کی زد میں آ کر 2 راہ چلتے بچے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا لگتا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ کر کے شواہد حاصل کرنا شروع کر دیا ہے، اور دھماکے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو بھی طلب کیا گیا جو جائے وقوعہ کی سرچنگ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں