0

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم سرکاری افسران کیلئے ‘صاحب’ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد،صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا، سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔سپریم کورٹ میں کے پی کے میں 10 سالہ بچے کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے عدالت عظمی میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کی جانب سے کے پی کے پولیس کے معیار تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ سرکاری وکیل کی جانب سے ڈی ایس پی صاحب کہنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان کی سرزنش کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صاحب صاحب کہہ کر سب لوگوں کا دماغ خراب کر رکھا ہے، صرف ڈی ایس پی ہے اور وہ بھی نااہل۔ عدالت عظمی نے آرڈر شیٹ میں افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر سخت پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ آزادی کے حصول کی بنیاد کی نفی کرتا ہے، صاحب کا لفظ سرکاری افسران و ملازمین کو احتساب سے بالاتر بناتا ہے۔