0

تحصیل پنڈ دادن خان میں قائم بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں پولیو مہم کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں قائم بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں پولیو مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل پولیو ریڈکشن کمپنی( UPEC) کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر ضیاء اللہ خالد انچارج بی ایچ یو ٹوبھہ نے کی جس میں بیورو چیف اوصاف/ اے بی این نیوز چینل ملک ظہیر اعوان نے خصوصی شرکت کی جبکہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ٹوبھہ ، کونسلرز ، خطبا ، سول سوسائٹی کے اراکین اور پختون ابادی کے نمائندوں نے شرکت کی میٹنگ میں یونین کونسل مینجمنٹ افیسر( UCMO) محمد سلیم اختر نے سامعین کو پولیو مہم کے سلسلہ میں اگاہ کیا اور بتایا کہ پولیو مہم 27نومبر 2023 کو شروع ہوگی جس میں ٹوبھہ یونین کونسل میں 19موبائل ، ایک فکسڈ اور ایک ٹرانزٹ ٹیم بچوں کو قطرے پلائیں گی گھروں میں کل 2617 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے