0

آئین ریاست اور حکومت کو پابند بناتا ہے کہ وہ شہریوں کیلئے باوقار زندگی یقینی بنائے،راجہ قمرزمان عشرت

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر کے معروف قانون دان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راجہ قمرزمان عشرت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین ریاست اور حکومت کو پابند بناتا ہے کہ وہ شہریوں کیلئے باوقار زندگی یقینی بنائے انہیں ارزاں اور فراوانی سے بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرے اور انہیں رزق کمانے کے بہترین مواقع فراہم کرے،مہنگائی کے موجودہ منہ زور طوفان کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے آٹا، چینی،گھی،آئل، چکن، گوشت اور دالیں مہنگی ہونے سے شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کئے جارہے ہیں، راجہ قمرزمان عشرت نے کہا کہ آرٹیکل 9 رائٹ ٹو لائف سے متعلق ہے جو بہت ہی وسیع معنی رکھتا ہے باوقار زندگی جس میں تمام بنیادی سہولیات ہیں شہریوں کو میسر آنی چاہئیں رائٹ ٹو لائف میں رائٹ ٹو ارن یعنی روزی کمانا، بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری قرار دی گئی ہے آئین کے آرٹیکل 37 پر نسپل آف پالیسی واضح کرتا ہے ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور بہترین زندگی کا خیال رکھے، لوگوں کے علاج معالجہ، تعلیم، ذریعہ آمدن کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور بہترین زندگی کا خیال رکھے، لوگوں کے علاج معالجہ، ذریعہ آمدن کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس وقت اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالے اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے،قیمتیں کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،راجہ قمرزمان عشرت نے کہا کہ حکومت شہریوں کو پیٹ کی بھوک مٹانے،صحت، تعلیم اور سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔