0

عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، اسسٹنٹ کمشنر

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان سے ) عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی ہماری ذمہ داری ہے موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت مشن ہے سرکاری دفاتر میں کسی کا جائز کام نہیں رکے گا رشوت خور اور عوام کو پریشان کرنے والے ملازمین کے خلاف فوری ایکشن ہوگا میرے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت اوپن ہیں جب تک یہاں ہوں کسی رشوت خور ذخیرہ اندوز اور زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیتا رہوں گا سٹی ویلفیئر کونسل کی خدمات اہلیان شہر کے لیے قابل تحسین ہیں.واضح رہے کہ سٹی ویلفیئر کونسل نے تقریبا 8 لاکھ روپے مالیت کا سینیٹری سامان اور ٹائر بذریعہ اسسٹنٹ کمشنر اور چیف افیسرمیونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان کے حوالے کیے تھے۔ ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد میں چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، وائس چیئرمین چوھدری طاہر ارشاد ،جنرل سیکرٹری ملک نیر اعوان.سیکرٹری انفارمیشن چوہدری وسیم شامل تھے قبل ازیں اسامہ شیرون نیازی نے گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول میں تحصیل بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلباء اپنے والدین اور رشتہ داروں کو بتا دیں کہ اگر کوئی سرکاری اہلکار ان سے رشوت طلب کرتا ہے یا جائز کام فوری طور پر نہیں کرتا تو اس کی اطلاع میرے دفتر میں آکر فوری طور پر کریں اللہ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت میرا مشن ہے میرا مقصد صرف عوام کی دعاؤں لینا ہے انہوں نے راجہ غضنفر علی خان کے مزار کی مرمت اور بجلی کے میٹر کی تنصیب کے حوالے سے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے ذمہ داروں کو ہدایات بھی جاری کیں ۔