0

گاؤں بیر فقیراں سے کوتل کنڈ جانے والا کچا راستہ پہاڑ کی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
ضلع جہلم حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی یونین کونسل نکہ خورد کا پسماندہ علاقہ گاؤں بیر فقیراں سے کوتل کنڈ جانے والا واحد اپنی مدد اپ کے تحت بنایا گیا کچا راستہ پہاڑی کی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو چکا ہے گزشتہ بارشوں کے باعث جو تین ھفتے سے عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ھے- یہ کچا راستہ تقریباً تین سال قبل لوکل کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت تقریباً 3 لاکھ روپے خرچ کر کے کوتل کنڈ کے نیچے پہاڑی کٹائی کروا کر یہ راستہ بنوایا تھا لیکن حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے یہ راستہ عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ھو چکا ھے اور اس جگہ آئندہ شدید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی پیدا ہو چکا ھے جس سے کسی بھی وقت بڑے جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
اس راستے کی بندش کی وجہ سے کوتل کنڈ، کنگر، ڈھلہ، کھائری راجگان، گوجری، پوٹھا، بھیٹھے، چک چبوٹ اور دیال کی جانب سے آنے اور جانے والے لوگوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ھے-
حالیہ بارشوں کی وجہ سے تو یہ راستہ ایک ھفتہ بند رھا ھے اور اب نیچے نالہ بنیاں سے عارضی طور پر موٹر سائیکل سوار اور لینڈ روور گاڑیاں گزرتی ھیں جو کہ خطرے سے خالی نہ ھیں- علاقہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں کے باسی آپ کی مدد کے منتظر ھیں ہماری سفری مشکلات کا ازالہ کیا جائے-