0

پٹرولنگ پولیس للہ چوک پنڈدادنخان کو اضافی اختیارات سونپ دئیے گئے

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان) آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس للہ چوک پنڈدادنخان کو اضافی اختیارات سونپ دئیے گئے انچارج سب انسپکٹر محمود بلوچ کے مطابق کرائم رپورٹ ہو یا گمشدگی رپورٹ خواتین پر تشدد کے واقعات سمیت ایف آئی آر کی کاپی ،کرایہ نامہ ، رجسٹریشن پرائیویٹ ملازمین وغیرہ جیسے امور کا اندراج باآسانی اس سنٹر پر ممکن ہو گا انھوں نے اوصاف کو مزید بتایا کہ اس سنٹر پر عوام الناس کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو بھی ممکن بنایا گیا ہے درخواست گذار صرف اپنے قومی شناختی کو ہمراہ لاۓاور ابتدائی طور پر لرننگ چٹ بغیر کسی سفارش یا اضافی سر چارج کے حاصل کرے، انھوں نے بتایا کہ مردوں سمیت خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ بارے سہولت بھی موجود ہے فی میل درخواست دہندہ کو فی میل انسٹرکٹر ڈرائیونگ سکھاۓ گی اگر ایک وارڈ میں پانچ سے زیادہ درخواست دہندہ خواتین ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہشمند ہوں تو ہمارا سٹاف ان کے گھر کے نزدیک کھلی جگہ پر ٹریننگ دینے کیلئے دستیاب ہو گا انھوں نے کہا کہ عوام الناس پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے بغیر کسی سفارش یا رشوت کے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس للہ چوک پنڈدادنخان سے رجوع کرے دریں اثناء اس موقع پرپنجاب پٹرولنگ پولیس للہ چوک پنڈ دادن خان کہ افسران نے صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان و بیوروچیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز ملک ظہیر اعوان کی سربراہی میں چوکی کے وزٹ پر گئے ہوئے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدے داروں کو مکمل بریفنگ دی اور پرتپاک استقبال بھی کیا صدر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دان خان ملک ظہیرا عوان ، نیراعوان ، راجہ ملازم حسین طاہر ، حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ، خواجہ امجد ، خواجہ شفقت، عابد قریشی وسیم وصی ، وسیم حیدر کھوکھر اور دیگر عہدے داروں نے پٹرولنگ پولیس چوکی کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا