0

فرح گوگی کا عطا تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

فرح گوگی نے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی نے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا جب کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ عطا تارڑ نے جھوٹے الزامات عائد کیے اور غلط معلومات جاری کیں، تمام اثاثہ جات ڈکلیئر ہیں لہٰذا عطا تارڑ تمام الزامات واپس لیں اور 7 دن میں معافی مانگیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ عطا تارڑ نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں