0

انٹربینک میں ڈالر287 روپے کا ہو گیا

پاکستانی روپے اور امریکی ڈالرز
امریکی ڈالر کے عروج کا سفر آج بھی جاری ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 236 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔