0

لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، 7 افراد جاں بحق

لودھراں میں ٹریلر کی رکشےکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ٹریلرکو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں