0

سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مکمل طور پر عمل کرنے سے ہی کامیابی اور فلاح ملتی ہے،صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) اقا علیہ السلام کا میلاد پاک منانے کے ساتھ ساتھ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مکمل طور پر عمل کرنے سے ہی کامیابی اور فلاح پاؤ گے اسلام صرف تبلیغ سے نہیں بلکہ عمل سے پھیلا ہے اقا علیہ السلام کے عمل سے ہی لوگوں نے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہمارے پیارے نبی اخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک یہ ہے کہ جب بھی انہیں کوئی مشکل پیش اتی تو فورا حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر حاضر ہو جاتے یہ بات بھی بالکل درست ہے حضرت سلیمان علیہ السلام کا تخت جنات وہاں لے کر پہنچ جاتے جہاں اپ حکم فرماتے لیکن جب ہمارے اقا علیہ السلام سفر معراج سے واپس پہنچے تو لوگوں نے سوال کیا کہ اپ مسجد اقصی بھی گئے ہمیں یہ بتائیں کہ مسجد اقصی کے دروازے کتنے ہیں تو اللہ کے حکم سے فورا جبرائیل علیہ السلام پہنچ گئے اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ مسجد اقصی کے اتنے دروازے اتنی کھڑکیاں اور اتنے روشن دان ہیں ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے مسجد ڈیرہ میکن داخلی ٹوبھہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سالانہ محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام محمد ارشد میکن و دیگر نے کیا محفل پاک کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے قاری محمد ظفر للہی نے کیا اس موقع پر صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان حضرت علامہ محمد سرفراز نے بھی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے ساتھ ساتھ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنانے کا درس دیا تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر ا عوان تھے جبکہ غلام شبیر چدھڑ ، حمید للہی ، چوھدری اقبال ہتمال ، راجہ راسب کرڑ ،نصر اللہ خان بٹ و دیگر نے خصوصی شرکت کی تقریب کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف نے خصوصی دعا فرمائی