0

ہم اپنا گھر ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کسی کا پریشر نہیں لیں گے: وزیر داخلہ

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی
نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کوعزت و احترام کےساتھ واپس بھیجا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، ہم اپنا گھر ٹھیک کرنے کی کوشش کررہےہیں کسی کا پریشر نہیں لیں گے۔

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کہا کہ رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے غیر ملکیوں کو سراہتے ہیں، اسلام آباد سے 2 بسوں کو طورخم کی طرف روانہ کیا گیا، 2لاکھ کے قریب تارکین وطن رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔

نگراں وزیرداخلہ نے بتایا کہ واپس جانے والے تارکین وطن کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کریک ڈاؤن جاری ہے اور غیرملکیوں کوعزت و احترام کےساتھ واپس بھیجا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صرف غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، ملک میں قانونی راستوں کےذریعے آئیں ان کوخوش آمدیدکہیں گے، حکومت کا موقف صرف یہ ہے کہ غیرملکی قانونی طورپر رہیں۔

انھوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، غیرقانونی مقیم غیر ملکی بغیر ٹیکس نیٹ کے سہولتیں حاصل کرتے ہیں، 80 سے 90 فیصدغیرملکیوں کی واپسی کا عمل 3 سے 4 ماہ میں مکمل ہوگا اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائے کیونکہ کئی غیرملکیوں نےغیرقانونی طریقےسے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنا لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں