0

تحصیل پنڈ دادن خان بھر کے ورکنگ جرنلسٹ پوری طرح متحرک

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان بھر کے ورکنگ جرنلسٹ پوری طرح متحرک اور متحد ہیں تحصیل کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ملک نیر اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے ورکنگ جرنلسٹ پوری طرح متحرک اور متحد ہیں تحصیل کے مسائل کے حل اور انکو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے ورکنگ جرنلسٹ ایک فورم پر متحد ہیں انکی کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں نیر اعوان نے کہا کہ تحصیل کے مسائل کو اجاگر کرنے میں جس طرح تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادن خان اپنا کردار ادا کر رھا ھے وہ قابل تحسین ہے تحصیل کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے بہت جلد کنونشن کا انعقاد کیا جا رھا ھے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی بھر پور شرکت یقینی بنائی جائے گی