0

غیرقانونی مقیم افراد کو یکم نومبر سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا: نگراں وزیرِ داخلہ سندھ

نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز
نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے افغان شہریوں کے انخلاء کے اعلان پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا، گرفتار افراد کو افغانستان یا متعلقہ ممالک واپس بھیجا جائے گا۔

ایک بیان میں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ ہولڈنگ اسٹیشنز بنا لیے گئے ہیں جہاں تارکین وطن کو کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا، گرفتار افراد کو افغانستان یا متعلقہ ممالک واپس بھیجا جائے گا۔

افغان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں افغان قونصل خانے کے تحت رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے۔

پنجاب: غیرقانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تیاریاں مکمل

دوسری جانب پنجاب سے غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے انخلاء کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز قائم کیے گئے جبکہ اسکریننگ اور میپنگ کا عمل بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

ضروری دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کو 31 اکتوبر تک ازخود ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہہے کہ غیرقانونی افراد کے انخلاء کے لیے رینجزر اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل کی جائے گی۔

ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپوں میں خورد و نوش، طبی امداد اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں