0

ورلڈ کپ: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ بابر اعظم نے بتایا کہ حسن علی اور اسامہ میر ٹیم میں شامل نہیں، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی پوزیشن

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔