0

ججز کیخلاف شکایات پر چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کل ساڑھے 11 بجے ہو گا۔

جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں